پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

ڈاکو بے لگام، شہری نقدی، زیورات ،گاڑیوں سے محروم

گرین ٹاؤن میں ثاقب ، مناواں میں گلزار ،گوالمنڈی میں ادریس، رائے ونڈ میں الیاس نقدی، موبائل سے محروم،ٹاؤن شپ ،شادمان سے گاڑیاں چوری

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کے زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

گرین ٹاؤن میں ثاقب سے 1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، مناواں میں گلزار سے 1لاکھ 30 روپے اور موبائل فون،گوالمنڈی میں ادریس سے1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، رائے ونڈ میں الیاس سے 1لاکھ 20 ہزار روپے، موبائل فون،

نشتر کالونی میں یاسین سے 1 لاکھ روپے،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ٹاؤن شپ اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ نواب ٹاؤن ریس کورس اور مصطفی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button