لاہور:(بیوروچیف)صوبائی دارالحکومت میں نوجوان لڑکی سمیت دو افراد نے خود کشی کر لی۔ایدھی ترجمان کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے صوفیہ آباد کی رہائشی 19 سالہ سعدیہ بی بی نے نامعلوم وجوہات پر زہریلی اشیاکھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔
گجر پورہ کے علاقے تندوراں والاچوک کے رہائشی 29 سالہ جنید نے نامعلوم وجوہات پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔
اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں مردہ خانہ منتقل کر کےقانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔



