لاہور(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)انسانی سمگلروں کے خلاف شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گزشتہ 3 ماہ کے دوران لاہور ایئرپورٹ پر 4202 مسافروں کو جعلی، مشتبہ اور نامکمل دستاویزات کی بنیاد آف لوڈ کیا گیا جبکہ جعلی دستاویزات کی بنیاد پر 14 مسافروں کو گرفتار کیا گیا۔
گداگری میں ملوث 75 مسافروں کو حراست میں لیا گیا، ملزموں کو مزید تحقیقات کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور منتقل کیا گیا۔
پنجاب پولیس کو مطلوب 14 ملزموں کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنائی گئی جو سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
ڈائریکٹر لاہور زون سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ مسافروں کے سفری ریکارڈ کا مکمل جائزہ لیا جارہا ہے۔انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے۔



