آتشزدگی سے متاثرہ کیلیفورنیا میں آتشزدگی کے بعد برفانی طوفان،بارشوں سے سیلاب کا خطرہ
کیلیفورنیا:(ویب ڈیسک )امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی تباہ کن آگ کے باعث 28 ہلاکتوں کے بعد برفانی طوفان اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس سے 2 ہفتوں سے لگی آگ سے تو چھٹکارا مل جائے گا لیکن ساتھ ہی سیلاب کا خطرہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی حالیہ آگ سے متاثرہ علاقوں کے لیے فلڈ واچ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جو اس ماہ کے شروع میں لگی تھی، جنوبی کیلیفورنیا میں 7 ماہ سے زائد عرصے تک بارشوں کے بغیر آندھی طوفان بھی ان عوامل میں شامل ہیں۔
اتوار کو مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہونے والی 24 گھنٹے کی سیلاب کی وارننگ میں ’پیلیسیڈز فائر‘ سے متاثرہ علاقے شامل ہیں، جس میں 23 ہزار 448 ایکڑ زمین جلچ کی ہے اور اس پر 79 فیصد تک قابو پا لیا گیا ہے جب کہ ’ایٹن فائر‘ نے 14 ہزار 21 ایکڑ کو جلا دیا ہے اور 95 فیصد پر قابو پا لیا گیا ہے۔
نیشنل ویدر سروس نے سیلاب کے انتباہ کی بنیادی وجہ مٹی کے تودے گرنے کے خطرے کو قرار دیا ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ سیلاب کی صورتحال سازگار ہے لیکن فوری طور پر نہیں۔
وفاقی ماہرین موسمیات کا اندازہ ہے کہ سیلاب اور ملبے کے بہاؤ کا امکان 10 سے 20 فیصد تک ہے لیکن اس طوفان کی وجہ سے اب بھی بہت زیادہ غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
وادی سان گیبرئیل کے اوپر اینجلس نیشنل فاریسٹ میں ’برج فائر‘اور لاس اینجلس کے شمال مغرب میں لگی ’ہیوز فائر‘ کے مقامات بھی سیلاب کی نگرانی والے علاقوں میں شامل ہیں، جس نے 110 ہزار 396 ایکڑ رقبے کو جلا دیا ہے اور جمعہ تک اس پر 79 فیصد قابو پا لیا گیا تھا ۔
لاس اینجلس کاؤنٹی، لاس اینجلس، پاساڈینا اور بالڈون پارک کی انتظامیہ شہریوں کو ممکنہ کیچڑ کے بہاؤ کی تیاری کرنے والے تھیلے فراہم کر رہی ہے۔



