انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینجرم-وسزاصحت

منشیات کی لعنت کے خاتمہ کیلئے پاکستانی عوام اور حکام یک زبان

لاہور چیمبر میں تقریب، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجرجنرل عبدالمعید،بریگیڈیئر سکندر حیات،ڈاکٹر ظفر اقبال میاں ،روبی عمران کا خطاب

 

لاہور:(بیوروچیف/سیدظہیر نقوی)پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی 26 جون کو’’منشیات کے غلط استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن منایا گیا۔ یہ دن اقوامِ متحدہ کی جانب سے 1987 میں مقرر کیا گیا تھا تاکہ منشیات کی روک تھام، عوام میں آگاہی، اور نشے سے متاثرہ افراد کی مدد کے پیغام کو عام کیا جا سکے

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں پاکستان میں منشیات کےحوالے سے آگاہی مہم کاانعقاد کیا گیا،منشیات سے پاک پاکستان تقریب کےچیف گیسٹ ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجرجنرل عبدالمعید،اے این ایف پنجاب ریجنل ڈائریکٹوریٹ کمانڈربریگیڈیئر سکندر حیات چودھری نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

سی ای او گروپ چیئر مین گریس انٹرنیشنل ری ہیب ویلنیس سنٹربرائے مریضاں منشیات ونفسیاتی امراض ڈاکٹر ظفر اقبال میاں نے بھی اس حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی ۔

ڈاکٹر ظفراقبال میاں نے کہا کہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کے خاتمہ اور مریضوں کو باوقار شہری بنانے کیلئے سرگرم ہیں۔

پروگرام کی آرگنائزراور صدر لاہورروبی عمران نے کہا کہ ہر قدم پر منشیات کے استعمال کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا ،حکومت پاکستان اس چیلنج سے پوری طرح آگاہ ہے اور انسداد منشیات فورس کے ذریعے اس لعنت کو ختم کرنے کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ سخت ترین اقدامات اٹھانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

دیگر مقررین نے کہا کہ ہر فرد، کمیونٹی، معاشرے پر مشتمل اجتماعی عزم کی ضرورت ہے تاکہ مربوط عمل اور کوششوں سے عالمی سطح پر منشیات کے استعمال کو ختم کیا جا سکے۔ اس منظم جرم کے چکر کو توڑنے پر بجا طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ غیر قانونی منشیات اور اس کی آسان رسائی بے پناہ انسانی تکلیف کا سبب بنتی ہے۔ منشیات کا استعمال نہ صرف انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ اس سے متاثرہ شخص اور اس کے خاندان کی ساکھ بھی مجروح ہوتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button