پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

اسلام آباد: سیشن کورٹ میں فائرنگ ،انصاف کیلئے آنیوالا قتل

حملہ آوروں نے پیشی پر آئے لوگوں پر فائرنگ کی، ایک شخص زخمی،واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ،ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے:پولیس

اسلام آباد (نمائندہ سی این این اردو ڈاٹ کام ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا، حملہ آور فرار ہوگئے۔

موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد نے پیشی پر آئے لوگوں پر فائرنگ کی اور بھاگ نکلے، ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے زخمی شخص کو لوڈر گاڑی میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم مزید چھان بین کی جا رہی ہے، ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں سرچ آپریشن کررہی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button