پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

چوہنگ میں خاتون کو ساہیوال سے بلا کر اجتماعی زیادتی

گرفتار ملزم وسیم نے خاتون کو ساہیوال سے بلایا، دو دن تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے،ارشدفرار،ملزموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا:ڈی جی آئی آپریشنز

لاہور(بیوروچیف)چوہنگ کے علاقے حسین آبادمیں خاتون کو ساہیوال سے بلا کر اجتماعی زیادتی کانشانہ بنادیا گیا ۔ پولیس نے تین ملزموں کو2 گھنٹے میں گرفتار کر لیا جبکہ چوتھے مفرور ملزم ارشد کی گرفتاری کیلئےچھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم وسیم اکرم نے متاثرہ خاتون کو ساہیوال سے بلا کر اپنے رشتہ داروں کے گھر رکھا، ملزموں نے خاتون کو دو دن تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران کے مطابق گرفتار ملزموں میں وسیم اکرم، شہزاد اور عدنان شامل ہیں، متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی اور طبی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

گھناؤنے جرم میں ملوث ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، زیادتی جیسے گھناؤنےجرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button