پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

نان سٹاپ وارداتیں،لاہوری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

ندیم، یاسر، فیاض، شاہد، معاذاللہ، ہاروں سے نقدی، موبائل چھین لیے گئے،فیکٹری ایریا ،مزنگ سےگاڑیاں،مسلم ٹاؤن اور نواب ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(بیوروچیف)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

اقبال ٹاؤن سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو ندیم اور فیملی سے 3 لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، مصری شاہ میں یاسر سے 1لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون،شفیق آباد میں فیاض سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،

گڑھی شاہو میں شاہد سے1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون،جنوبی چھاؤنی میں معاذ اللہ سے 1لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹاؤن میں ہارون سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

فیکٹری ایریا اور مزنگ سےگاڑیاں جبکہ مسلم ٹاؤن اچھرہ اور نواب ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button