لاہور(بیوروچیف)لاہور کے علاقہ جوہر ٹائون میں میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر36سالہ بیوی کو قتل کردیا، بتایا گیا ہے کہ وجاہت نے کسی گھریلو جھگڑے پر ثنا کو قتل کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم وجاہت نے قتل کا الزام ڈھائی سالہ بچے پر لگایا تھا، تاہم جب اسے گرفتار کر کےتفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وجاہت سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیاہے، مزید تفتیش جاری ہے۔



