انٹر نیشنلبلاگپاکستان

ایٹمی ٹیکنالوجی کی ترقی کو جاری رکھیں گے، اے ای او آئی

دشمنوں کے مایوس کن حملے ایرانی قوم کی طاقت کو مات نہیں دے سکتے، ایکس پر بیان

تہران (ویب ڈیسک ) ایٹمی توانائی تنظیم ایران ( اے ای او آئی) نے کہا ہے کہ ہم ایرانی قوم کے لیے پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی ترقی کے راستے کو قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ ای اے او آئی نے اپنے ایکس اکائونٹ پر پوسٹ میں کہا کہ ایران مضبوطی سے کھڑا ہے۔ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کی کوششوں پر انحصار کرتے ہوئے ہم ایرانی قوم کے لیے پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی ترقی کا راستہ قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
اے ای او آئی کی پوسٹ کے مطابق دشمنوں کے مایوس کن حملے اس قوم کی طاقت کو مات نہیں دے سکتے۔ دوسری طرف پاسدارانِ انقلاب ( آئی آر جی سی) کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے ایرو سپیس کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ کے ہمراہ شہید ہونے والے 7کمانڈرز کے نام جاری کر دئیے ہیں، یہ تمام کمانڈر جمعہ کی صبح تہران میں اسرائیلی دہشتگرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔
ایران کی مہر نیوز ایجنسی کے مطابق شہدا میں کمانڈر محمود باقری، داد شیخیان، محمد باقر طاہرپور، منصور صفارپور، مسعود طیب، خسرو حسنی، جواد جورسرہ، اور محمد آقاجفری شامل ہیں۔ پاسدارانِ انقلاب نے ان کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے وطن کے دفاع میں ان کی قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ جعلی صیہونی حکومت ناکامی کے دہانے پر ہے اور مکمل تباہی اس کا مقدر بن چکی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button