پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

غیر ت کے نام پر لڑکا ،لڑکی،دیگرواقعات میں وکیل سمیت 9افراد قتل

کاشف تیمور ایڈووکیٹ کے قتل پروکلا کی راولپنڈی میں ہڑتال،اسلام آباد میں گھریلو ملازم نے 2خواتین کو قتل کر دیا،فیصل آباد میں فائرنگ،3افراد ہلاک

 

راولپنڈی،فیصل آباد(نمائندگان سی این این اردوڈاٹ کام)سواں گارڈن میں گھریلو ملازم نے 2خواتین کو قتل اور تیسری خاتون کو زخمی کردیا اور فرار ہو گیا۔

تھانہ لوہی بھیر میں درج ایف آئی آر میں مدعی سائرہ روہی نے موقف اپنایا کہ کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئی تھی، واپس آئی تو مالک مکان کے ملازم نے حملہ کیا جو نیچے والے پورشن میں رہتا ہے، میرے چیخنے پر وہ فرار ہو گیا، بعد میں ہم نے دیکھا تو میری والدہ اور ایک کزن کی لاشیں بیڈروم میں پڑی تھیں۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے جس میں ملزم کو قتل کے بعد فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہےراولپنڈی میں تھانہ دھمیال کے علاقے میں عبدالوہاب نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے اپنی بہن کنول عرف لائبہ اور حیدر کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ مقتول نے لڑکی کا رشتہ بھی مانگا تھا لیکن لڑکی والوں نے انکار کر دیا، پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی۔

تھانہ صادق کے علاقے مجسٹریٹ کالونی میں نذیر شاہ نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے ارشد کو زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت میں بینظیر بھٹو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دونوں کا لین دین کا تنازع بھی چل رہا تھا۔

ادھرتھانہ صدر بیرونی کے علاقے اڈیالہ گاؤں میں نامعلوم ملزموں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے چودھری کاشف تیمور ایڈووکیٹ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی جانب سے گزشتہ روز راولپنڈی میں مکمل ہڑتال کی گئی اور عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا گیا، بار کے سیکرٹری اسد ملک سمیت وکیل برادری نے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

گاؤں سوانس میں معمولی رنجش پر 50سالہ شیر افضل نے فائرنگ کر کے اپنے 16سالہ چچازاد ماجد خان کو قتل کر دیا، میانوالی پولیس نے ملزم کو سرگودھا میں چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔

فیصل آباد میں فائرنگ کے واقعہ میں تین افراد جاں بحق ہو گئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔آئی جی نے سی پی او فیصل آباد کو فائرنگ میں ملوث ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button