پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

سگریٹ نوشی سے روکنے کا انجام،پی آئی اے کی پیرس پرواز میں مسافر کا ایئرہوسٹس پر حملہ

اسلام آباد سے پیرس پرواز میں مسافر نے کپتان و عملہ پر بھی حملہ کیا، ملزم گرفتار،بلیک لسٹ کردیا گیا

لاہور(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)پی آئی اے کی پیرس پرواز میں مسافر نے تمباکونوشی سے منع کرنے پر فضائی میزبان پر حملہ کر دیا۔

پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس پرواز پی کے 749 پر ایک مسافر نے خلاف قانون تمباکو نوشی کی، فضائی میزبان کے منع کرنے کے باوجود مسافر نے تمباکو نوشی بند نہ کی اور بدتمیزی کی۔

عملے اور کپتان کے اسرار کرنے پر مسافر نے فضائی میزبان کا بازو پکڑ کر مروڑا اور کمر پر مکا مارا جس سے وہ زخمی ہو گئی، بعد ازاں مسافر نے فلائیٹ سٹیورٹ اور کپتان پر بھی حملہ کیا مگر انہوں نے محوظ رہ کر مسافر سے سگریٹ چھین لی ۔

کپتان نے ضابطے کے مطابق فرانسیسی حکام کو دوران پرواز آگاہ گیا اور جہاز کی پیرس آمد پر مسافر کو پولیس نے گرفتار کر لیااور رپورٹ درج کر لی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق فرانسیسی قوانین اس معاملے میں بہت سخت ہیں اور امید ہے کہ مسافر سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ، مسافر کو پی آئی اے پر بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button