اسلام آباد:(ویب ڈیسک) اسلام آبادہائی کورٹ نے اسلام آبادکے موضع کرپا میں 10کنال 16مرلے زمین کے انتقال کی درستگی کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عدلیہ میں کیسوں کے التواء اور بروقت فیصلے نہ ہونے پرجسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ججز تو یہاں پر نالائق ہیں وکلاء تو نالائق نہ بنیں، ہم سے پہلے بھی بڑے بڑے جج گزرے ہیں زیر التواء کیسز کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔
عوام کا کیا قصور ہے ایک کیس میں 10 سال لگے اور 150 سے زائد پیشیاں ہوئیں، عدالت کا اور عوام کا وقت ضائع کیا گیا، ایک گھنٹے میں نمٹائے جانے والے کیس میں ججز نے10 سال لگا دیئے۔ ایڈیشنل جج محمد شبیر بھٹی اور جج ہمایوں دلاور بھی اس کیس کو سن چکے ہیں۔



