لاہور ( سلمان حسین ) سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 18رنز سے شکست دے دی۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹ کے نقصان پر 169رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے ابراہیم زادران نے 65اور صدیق اللہ نے 64رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، صائم ایوب نے 4اوورز میں 18رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
افغانستان کے 170رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی ٹیم
9وکٹوں کے نقصان پر 151رنز بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے 34، فخر زمان نے 25، سلمان آغا نے 20، صاحبزادہ فرحان نے 18رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی، راشد خان، محمد نبی اور نور احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ تین ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39رنز سے شکست دی تھی۔



