انٹر نیشنلتازہ ترین

نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک، 100 سے زائد لاپتہ

نائیجر:(ویب ڈیسک)نائیجیریا میں کشتی ڈوبنے سے 27 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ لاپتا ہوگئے۔

نائیجیریا کی سرکاری ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق وسطی ریاست کوگی میں حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 200 افراد سوار تھے۔

حکام کے مطابق کشتی میں سوار اکثریت تاجروں کی تھی جوہفتہ وار مارکیٹ جا رہے تھے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق کشتی میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار ہوگئے جس کے باعث کشتی چلانے والا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور کشتی دریائے نائیجر میں الٹ گئی۔ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button