پاکستانتازہ ترینکاروبار

بازار حصص میں مندی کےبادل چھٹ گئے ، سرمایہ میں 122ارب کا اضافہ:ڈالر اور سونا مہنگا

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں بڑھوتری، قیمت279 روپے67 پیسے ہو گئی: تولہ سونے کے بھائو3200 روپے بڑھ گئے

لاہور ( ویب ڈیسک) مثبت معاشی اشاریوں کی بدولت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا ، کے ایس ای 100انڈیکس1200پوائنٹس بڑھ گیا اور مارکیٹ1لاکھ33ہزارکی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 122ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور54.27فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
بینکاری شعبے میں ہونیوالے منافع اور مضبوط معاشی اشاریوں کی بدولت مارکیٹ مثبت زون میں رہی ،سرمایہ کاروں نے ریکارڈ سطح پر پہنچنے والی ترسیلات زر اور حکومت کی حالیہ قرض نیلامیوں پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ، بجلی پیداوار اور ریفائنری سیکٹرز میں کھل کر سرمایہ کاری کی جس کے بعد انڈیکس 133902پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا مگر کاروبار کے اختتام پر100انڈیکس 1205پوائنٹس کے اضافے سے 132576پوائنٹس سے بڑھ کر 133782پوائنٹس پر بند ہوا۔
جمعرات کو 36ارب روپے مالیت کے94کروڑ حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 30ارب روپے مالیت کے90کروڑ حصص کے سودے ہوئے تھے۔ ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں مسلسل تیسرے روز ڈالر کی قدر بڑھنے کا رجحان جاری رہا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 279 روپے 67 پیسے پر پہنچ گیا۔ مزید برآں ایک دن بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ ایک تولہ سونا 3200روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 3لاکھ54ہزار700روپے پر جا پہنچی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو 2744روپے اضافے سے 10گرام سونا3لاکھ4ہزار98روپے کا ہو گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 32ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 3324ڈالر پر جا پہنچا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button