فرقان، خاور، قیصر، جاوید اور قاسم سے لاکھوں کی نقدی،موبائل چھین لیے گئے،گارڈن ٹاؤن،سول لائنز سے گاڑیاں،لوہاری،شیراکوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(بیوروچیف)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کے زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔
گوالمنڈی میں فرقان سے 1لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون،غازی آباد میں خاور سے 1لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون،گرین ٹاؤن میں قیصر سے1لاکھ روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں جاوید سے 80ہزار روپے اور موبائل فون،نصیر آباد میں قاسم سے 70ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔
گارڈن ٹاؤن اور سول لائنز سے گاڑیاں جبکہ غالب مارکیٹ لوہاری اور شیراکوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔



