PSL 11پاکستانتازہ ترینسپورٹس

ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف

لاہور:(سلمان حسین)پی ایس ایل کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں کوئٹہ کی بیٹنگ جاری ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز بیٹنگ
اننگز کا آغاز کرنے والے کپتان محمد رضوان صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، یاسر خان نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

جہانزیب سلطان 25، طیب طاہر 36، ہمایوں الطاف 16، محمد عامر برکی 21 اور شاہد عزیز 29 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان طارق 3، خرم شہزاد، فہیم اشرف، محمد وسیم، ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button