تازہ ترینفن اور فنکار
بیٹی کا نام دعا نام رکھنے پر دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ پرشدید تنقید
نئی دہلی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے مشہور جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو اپنی بیٹی کا نام "دعا” رکھنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کان سامنا ہے۔
جوڑے نے دیوالی کے موقع پر اپنی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انہوں نے اس کا نام "دعا” رکھا ہے، جس کا مطلب ہے "دعا”، اور کہا کہ وہ ان کی دعاؤں کا جواب ہے۔
تاہم، سوشل میڈیا پر چند صارفین نے اس پر سوال اٹھایا کہ ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے نے اپنی بیٹی کا عربی نام کیوں رکھا۔ ناقدین نے کہا کہ جوڑے کو سنسکرت کا متبادل نام "پرارتھنا” رکھنا چاہیے تھا جس کا مطلب بھی دعا ہی ہے۔



