ایران:حجاب سے متعلق نیا قانون منظور،سخت سزائیں مقرر
تہران:(ویب ڈیسک)ایران نے حجاب سے متعلق نیا قانون منظور کرتے ہوئے سخت سزائیں مقرر کردیں جن پر صدر کے دستخط کے بعد عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔
رپورٹس کے مطابق نئے قانون کے تحت ایران میں خواتین کے لیے سکارف پہنا لازم قرار دیا گیا ہے، عوامی مقامات پر اسکارف ٹھیک طریقے سے نہ پہننے اور بال مکمل نہ ڈھانپنے والی خواتین کو بھی جرمانہ ہوسکتا ہے، قانون کے مطابق آستین کلائیوں سے اوپر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر تقریبا 20 ماہ کی تنخواہ کے برابر جرمانہ ہوسکتا ہے، جرمانہ 10 دنوں کے اندر ادا نہ کرنے پر پاسپورٹ کی تجدید اور ڈرائیونگ لائسنز بنانے پر پابندی ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایران کی پولیس نے ایک یونیورسٹی میں مذہبی لباس کے سخت قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے کپڑے اتارنے والی اور نیم برہنہ حالت میں گھومنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا تھا۔



