پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

حادثات : خاتون اور بچے سمیت 7 جاں بحق، 5زخمی

کراچی،چکوال(ویب ڈیسک)مختلف حادثات میں خاتون اور بچے سمیت 7افراد جاں بحق،5زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقہ قائد آباد مرغی خانہ کے قریب 12سالہ یاسین ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا ، ملیر کالا بورڈ نہال ہسپتال کے سامنے ٹرین کی زد میں آکر 58سالہ شہری محمد حنیف جاں بحق ہوگیا، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

چکوال میں تلہ گنگ روڈ القائم مل کے قریب دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو تباہ شدہ گاڑی سے باہر نکالا اور ہسپتال منتقل کر دیا، ایک زخمی کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر روالپنڈی منتقل کر دیا گیا بتایا گیا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔

ٹنڈوالہ یار کے قریب اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نے 20سالہ نوجوان جمشید سولنگی کو ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، جسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

انڈس ہائی وے گل محمد واہ کے قریب دو کاروں اور مزدا گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ہائی وے پر مزدا خراب ہونے کے باعث مزدور اسے ٹھیک کر رہے تھے کہ ایک تیز رفتار کار آکر مزدا سے ٹکرا گئی جبکہ اس کے پیچھے سے آنے والی کار خود کو بچاتے ہوئے گڑھے میں گر گئی۔

جاں بحق افراد کی شناخت ڈرائیور محمد جمالی اور کنڈیکٹر گل حسن جمالی کے طور پر ہوئی ہے۔مقامی افراد نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button