لاہور ( ویب ڈیسک ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے نیوٹرل وینیو پر بھارت کیساتھ سہ فریقی سیریز کیلئے پاکستان کی تجویز پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے سہ فریقی سیریز میں بھارتی ٹیم کی تجویز پر جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’’چیمپئینز ٹرافی مذاکرات کے درمیان اس کی تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا‘‘ ۔
آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ عالمی کرکٹ کی ترقی کا انحصار آئی سی سی کے چیمپئینز ٹرافی سے متعلق فیصلے پر ہوگا۔ دوسری جانب گزشتہ روز بھی پاکستان پیش کردہ فارمولے پر جواب نہ دینے کی وجہ سے آئی سی سی کی میٹنگ ملتوی کردی گئی تھی۔



