انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین
ٹرمپ نے شمالی کوریا سے معاملات درست کرنیکا اشارہ دیدیا
کم جونگ ان سے اچھے تعلقات، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے، میڈیا سے گفتگو
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ معاملات درست کر لیں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اوول آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایک صحافی نے امریکی صدر سے سوال کیا کہ کیا آپ کی جانب سے شمالی کورین لیڈر کو خط بھیجا گیا ہے؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوال کا براہ راست جواب دینے کے بجائے کہا کہ کم جونگ ان سے اچھے تعلقات ہیں، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔



