انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

جنگی جنون، بھارت 1982کروڑ کا فوجی ساز و سامان خریدے گا

ریڈار، مختصر فاصلے کا فضائی دفاعی نظام، ریموٹ کنٹرولڈ جہاز حاصل کئے جائینگے

نئی دہلی (ویب ڈیسک) ایک طرف بھارت کے 85کروڑ لوگ امدادی راشن پر گزارہ کرنے پر مجبور ہیں اور دوسری طرف مودی حکومت نے جارحانہ فوجی طرز عمل کو ترجیح دیتے ہوئے 1981.9کروڑ روپے کے 13ہنگامی دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خریداری میں کئی جدید اور اہم آلات شامل ہیں، جن میں انٹیگریٹڈ ڈرون ڈیٹیکشن اینڈ انٹرڈکشن سسٹم، ہلکے وزن کے ریڈارز، انتہائی مختصر فاصلے کے فضائی دفاعی نظام اور ریموٹ سے چلنے والے جہاز شامل ہیں۔
بھارتی فوج کو ورٹیکل ٹیک آف اور لینڈنگ سسٹمز، مختلف قسم کے ڈرونز، کوئیک ری ایکشن فائٹنگ وہیکلز، رائفلز کے لیے نائٹ سائٹس، بلٹ پروف جیکٹس اور بیلسٹک ہیلمٹس سمیت جدید جنگی سازوسامان سے بھی لیس کیا جائے گا۔
ان معاہدوں کو فاسٹ ٹریک طریقہ کار کے تحت عمل میں لایا گیا ہے اور یہ بھارتی فوج کے لئے 2000کروڑ روپے کے منظور شدہ مجموعی اخراجات کا حصہ ہیں۔
یہ اعلان 22اپریل کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور 10مئی کے سندور آپریشن کے جواب میں پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button