پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، 10خطرناک دہشت گردگرفتار
لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، جہلم اور گوجرانوالہ میں کارروائیاں، دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد برآمد:سی ٹی ڈی
لاہور (بیوروچیف/سید ظہیر نقوی) کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے 189 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں پنجاب کے مختلف شہروں سے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، جہلم اور گوجرانوالہ میں کی گئیں۔ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد ،ڈیٹونیٹر، 16حفاظتی فیوز، 37 فٹ تار، پمفلٹ ، نقدی اور پرائمہ کارڈ برآمد کیے گئے،
گرفتار افراد میں 2 خطرناک دہشت گرد بادل سنگھ اور سورج سنگھ بھی شامل ہیں جن کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے،
دیگر دہشت گردوں کی شناخت سراج، ہدایت للہ، دیدار حسین، صداقت حسین ،سلیمان خان اور زید وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار دہشت گردمختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے عوام میں خوف وہراس پھیلانا چاہتے تھے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے میں 2053 کومبنگ آپریشنز کے دوران263 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔ کومبنگ آپریشنز میں 82473 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔



