انٹر نیشنلتازہ ترینجرم-وسزا

اسرائیلی فوج کا غزہ کے 77فیصد حصے پر قبضہ، بمباری میں مزید 63فلسطینی شہید

فلسطینیوں کو املاک تک رسائی سے روک دیا گیا،عالمی برادری اقدامات کرے:غزہ حکومت،مالٹا کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

غزہ، ویلیٹا:(ویب ڈیسک) غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی اور ڈرون حملے کیے جن میں بچوں اور خواتین سمیت مزید 63فلسطینی شہید اور 137زخمی ہو گئے، حملوں میں خیمہ بستیوں اور کھانا ملنے کی آس میں جمع بے گھر فلسطینیوں کے ہجوم کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کے 77فیصد حصے پر قبضہ کر لیا ہے اور فلسطینیوں کو ان کے گھروں، علاقوں، زمینوں اور املاک تک رسائی سے روک دیا گیا ہے۔ غزہ کےسرکاری آفس نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی توسیع کو روکنے کیلئے اقدامات کرے، اسرائیل کی جانب سے مسلسل نسل کشی، جارحیت اور غزہ کی پٹی پر وسیع پیمانے پر قبضہ بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

علاوہ ازیں مالٹا کے وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم ابیلا نے ایک سیاسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اگلے ماہ 20جون کو اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیں گے، یہ اخلاقی ذمہ داری ہے۔ مالٹا غزہ میں انسانی سانحات پر اپنی آنکھیں بند نہیں کر سکتا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button