
لاہور:(بیوروچیف)لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی ضمانت منظور کر لی۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ملزمہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عظمی بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں فلک جاوید سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔



