
لاہور:(بیوروچیف) لاہور ہائیکورٹ نے اضافی 180 ارب روپے پٹرولیم لیوی کی وصولی کے خلاف دائر متفرق درخواست پر وفاقی حکومت کے لاء افسر سے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے وفاقی حکومت کے لاء افسر کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر اس حوالے سے جامع اور تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے تاکہ معاملے کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔



