فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیراعظم شہباز بہترین لوگ: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن ( ویب ڈیسک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے ایران جنگ بندی معاہدے پر کردار کو سراہا۔
امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کو انٹرویو میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ جنگ اب قریباً ختم ہوچکی ہے اور مجھے اس کا پورا یقین ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن اس نہج پر پہنچ جائے، جہاں دیگر ممالک کو ایران کے سامنے جھکنا پڑے اور اس پر خلیجی ممالک میرے ساتھ کھڑے ہیں۔
امریکی صدر نے ایران جنگ بندی معاہدے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے سپہ سالار سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف بہترین لوگ ہیں۔
پاکستان نے ایران سے متعلق معاملات میں ذمہ دارانہ اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت ایران کے قریب ہے اور معاملات حل کرانے کی کوشش بھی کر رہی ہے جو با آور ثابت ہوگی۔ امریکی صدر نے پاکستانی عوام کے امن کے لیے جذبے کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں استحکام کے لیے ایک اہم شراکت دار کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔



