پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

کرپشن،ناقص تفتیش،13پولیس اہلکار برطرف،25کی سروس ضبط

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے دفتر میں اردل روم، کڑے احتساب اور جزا وسزا کا عمل جاری

لاہور:(بیوروچیف)انویسٹی گیشن پولیس لاہور میں کڑے احتساب کا عمل جاری ہے ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے اپنے دفتر میں اردل روم قائم کیا۔

 

ایس ایس پی محمد نوید نے اپنے دفتر میں 65 شوکاز نوٹسز پر سماعت کی،کرپشن، ناقص تفتیش اور اختیارات سے تجاوز پر 13پولیس ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا، 25 افسران و اہلکاروں کو سروس ضبطگی کی سزائیں دیں گئیں۔

3پولیس ملازمین کو مختلف الزامات ثابت ہونے پر عہدے میں تنزلی کی سزا دی گئی،14افسران و اہلکاروں کو دیگر مختلف سزائیں دی گئیں،

رواں سال اردل رومز میں پولیس اہلکاروں کے 1013 شو کاز نوٹسز پر سماعت کی گئی،محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا موثر میکانزم موجود ہے۔

ایس ایس پی محمد نوید نے کہا ہے کہ کرپشن، اختیارات سے تجاوز پر کڑا احتساب ہو گا،اردل روم کا مقصد خود احتسابی کے عمل کو برقرار رکھنا ہے،محنتی، قابل اور ایماندار پولیس ملازمین محکمے کا اثاثہ ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button