انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

فوجی عدالتوں کی کارروائی: منصفانہ ٹرائل کے حق کو نقصان پہنچتا ہے، برطانیہ

فوجی عدالتوں کی کارروائی میں منصفانہ ٹرائل کے حق کو نقصان پہنچتا ہے: دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان

لندن ( ویب ڈیسک) برطانوی حکومت نے پاکستان میں فوجی عدالتوں سے25شہریوں کو سزائوں پر اپنا ردعمل جاری کر دیا۔ برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ اپنی قانونی کارروائیوں پر پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے، فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل میں شفافیت، آزادانہ جانچ پڑتال کا فقدان ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں کی کارروائی سے شہریوں کے منصفانہ ٹرائل کے حق کو نقصان پہنچتا ہے، حکومت پاکستان شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کے تحت ذمہ داریوں کو نبھائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یورپی یونین نے 25شہریوں کی فوجی عدالتوں سے سزائوں پر ردعمل دیتے ہوئے اسے انصاف کے منافی قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button