پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

خیبر پختونخوا: فورسز کی کارروائیاں، 9خوارج ہلاک، 2جوان شہید

ضلع مہمند میں آپریشن ، 7خارجی ہلاک، حوالدار محمد زاہد اورسپاہی آفتاب علی نےجام شہادت نوش کیا :آئی ایس پی آر، قائم مقام صدر، وزیراعظم،وزیر داخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

راولپنڈی،اسلام آباد (ویب ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے 2  الگ الگ کارروائیوں میں 9 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 14-15 مارچ  کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ واقعات میں 9خارجی مارے گئے، سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر ضلع مہمند میں آپریشن کیا اور خارجیوں کے مقام کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 7 خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے یں 2جوانوں حوالدار محمد زاہد اور سپاہی آفتاب علی شاہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی جنرل ایریا مدی، ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوئی، سکیورٹی فورسز اور خارجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔

ہلاک خارجیوں سےہتھیار اور گولہ و بارود بھی برآمد ہوا، خارجی متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے خارجی کو ختم کرنےکے لیے سینی ٹائزیشن کی جا رہی ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی،وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور وطن کی خاطر جان قربان کرنے والےحوالدار محمد زاہد اور سپاہی آفتاب علی شاہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جاری بیان کے مطابق انہوں نے شہدا کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔دہشت گردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بہادر جوانوں اور ان کےاہل خانہ پرقوم کو فخر ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button