بینک آف خیبر کے سینئر وائس پریذیڈنٹ آصف شہزاد کا دورہ متحدہ عرب امارات
سفارت خانہ پاکستان قونصلیٹ دبئی حکام اور پاکستانی کمیونٹی سے ترسیلات زر کے حوال ے سے ملاقاتیں
دبئی (حافظ زاہد علی )سینئر وائس پریزیڈنٹ بینک آف خیبر، آصف شہزاد کا یو اے ای کا دورہ، پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان ایمبیسی/قونصلیٹ کے حکام و ترسیلات زر پارٹنرز سے ملاقاتیں حالیہ دنوں میں بینک آف خیبر کے سینئر وائس پریزیڈنٹ، آصف شہزاد نے متحدہ عرب امارات (UAE) کا دورہ کیا۔
ہنڈی حوالہ کے قلع قمع کرنے اور قانونی ذرائع سے رقوم کی منتقلی کیلئے کاوشیں تیز کرنے کا عزم ، لیبر کیمپس کا دورہ بھی کیا
جہاں انہوں نے موجودہ اور نئے پارٹنرز سے ملاقاتیں کیں۔ اس دوران انہوں نے لیبر کیمپس کا بھی دورہ کیا اور وہاں مقیم پاکستانی تارکین وطن، خاص طور پر خیبر پختونخوا (KPK) اور پشتون بھائیوں سے تفصیلی گفتگو کی۔اپنی ملاقاتوں کے دوران، آصف شہزاد نے اس بات پر زور دیا کہ قانونی بینکنگ ذرائع کے ذریعے رقوم بھیجنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے بینک آف خیبر کو ترجیح دینے کی ترغیب دی، کیونکہ یہ بینک ان کے صوبے اور ملک کی نمائندگی کرتا ہے اور محفوظ اور فائدہ مند مالی سہولیات فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے غیر قانونی ذرائع جیسے ہنڈی اور حوالہ کے ذریعے پیسے بھیجنے کے خلاف سختی سے متنبہ کیا، اور وضاحت کی کہ یہ طریقے نہ تو افراد اور ان کے خاندانوں کے لیے فائدہ مند ہیں اور نہ ہی ملک کی معیشت کے لیے۔ انہوں نے تمام بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک کے سفیر کے طور پر کام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی محنت کی کمائی قانونی بینکنگ ذرائع سے پاکستان پہنچے۔اس سیشن میں سوال و جواب کا سیشن بھی شامل تھا، جس میں شرکاء نے بھرپور شرکت کی اور بینک آف خیبر کے اقدامات کو سراہا۔ یہ گفتگو مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوئی، اور توقع کی جا رہی ہے کہ بینک آف خیبر جلد ہی UAE میں اپنی موجودگی مزید مستحکم کرے گا اور خصوصی طور پر خیبر پختونخوا کے پاکستانیوں کے لیے نئی سہولیات متعارف کرائے گا۔



