لاہور (بیورورچیف) لاہور میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 1.1کلو ویڈ برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق مختلف شہروں میں منشیات کے خلاف کارروائیوں میں ایک کروڑ 71 لاکھ روپے مالیت کی205کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئیں جبکہ 6 منشیات فروشوں کو گرفتا رکیا گیا۔ کارخانو مارکیٹ حیات آباد پشاور میں خاتون کے قبضے سے 2.4کلو چرس برآمد ہوئی۔
لاہور میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 1.1کلو ویڈ برآمد کر کے 2ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کچلاک بائی پاس روڈ کوئٹہ کے قریب باداموں کی 8بوریوں میں چھپائی گئی 200کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ کے قریب 2ملزمان سے 2کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔



