پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور: حادثہ،نوجوان جاں بحق،5افراد کی لاشیں برآمد

لاہور(بیوروچیف)شہر میں ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں 6افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ایدھی ترجمان کےمطابق ہنجروال میں ٹریفک حادثے میں 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

داتا دربار گیٹ نمبر پانچ کے قریب 60 سالہ بزرگ فٹ پاتھ پر مردہ حالت میں ملا۔

شاہدرہ ٹاؤن میں 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جو نشے کا عادی تھا۔

اچھرہ سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 45 سالہ شخص ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

چونگی امر سدھو سے 30 سالہ جبکہ ہیر کے علاقے نواز شریف انٹرچینج کے قریب سے 25 سالہ نامعلوم شخص کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ جاں بحق افراد کی لاشیں شناخت نہیں ہو سکی۔

متعلقہ تھانوں کی پولیس نے لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button