پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور میں منشیات کی بڑی ترسیل ناکام، خاتون ڈیلر رنگے ہاتھوں گرفتار

ملزمہ طاہرہ بی بی سے لاکھوں روپے مالیت کی 12 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی

لاہور(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی) لاہور میں پولیس نے منشیات کی بڑی ترسیل ناکام بناتے ہوئے خاتون منشیات ڈیلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں چوکی انچارج سپر ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ بین الضلاعی ریکارڈ یافتہ خاتون منشیات ڈیلر طاہرہ بی بی منشیات کی ڈلیوری دینے کے لیے آتی ہوئی رنگے ہاتھوں بھاری منشیات سمیت گرفتار کر لی گئی۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمہ طاہرہ بی بی سے لاکھوں روپے مالیت کی 12 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ ملزمہ نے پشاور سے بزریعہ آن لائن منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلائی دینے کا اعتراف کیا۔ایس پی نے بتایا کہ مقدمہ درج کرکے ملزمہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔

ایس پی کینٹ نے چوکی انچارج سپر ٹاؤن محمد آصف اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ منشیات جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button