انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

53سال بعد تجارت بحال، پہلا پاکستانی جہاز بنگلہ دیش پہنچ گیا

26ہزار ٹن چاول لے کر پاکستانی کارگو جہاز چٹاگانگ بندرگاہ پر لنگر انداز

اسلام آباد، ڈھاکہ (ویب ڈیسک) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کا آغاز ہونے کے بعد ایک اور پیشرفت سامنے آئی ہے۔26ہزار ٹن چاول کی کھیپ لے جانے والا پاکستانی کارگو پی این ایس سی کا جہاز 53سال بعد چٹاگانگ کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا۔
پاکستانی جہاز ایم وی سبی بنگلہ دیش کی بندرگاہ پہنچا جس کے بعد براہ راست تجارت اور رابطے 5دہائیوں بعد بحال ہوگئے۔ بنگلہ دیش پہنچنے پر پاکستانی بحری جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا، بنگلہ دیش کی وزارت خوراک کے اعلیٰ حکام اور بنگلہ دیش میں پاکستانی سفارت خانے کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ اتاشی زین عزیز نے استقبال کیا۔ جہاز کے برتھ پر لنگر انداز ڈس چارجنگ شروع ہوگئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button