لاہور (بیوروچیف)ایف آئی اے فیصل آباد نے مراکش کشتی حادثہ میں ملوث منظم گینگ کے اہم کارندے کو گرفتار کر لیا ، ملزم امیر علی نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی انس علی کو غیر قانونی طریقے سے یورپ بھجوانے کی کوشش کی ملزم کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کیا گیا۔
قبل ازیں مذکورہ گینگ کےکارکن جاوید احمد کو بھی گرفتار کیا چکا ہےملزم شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے ، ایک شہری کو سپین بھجوانے کے عوض 35 لاکھ روپے وصول کیے ۔
ملزم امیر علی موریطانیہ میں مقیم انسانی سمگلر عبدالغفار اور افریقی لینڈ روٹ ایجنٹ ابوبکر سے رابطے میں تھا ،گرفتار ملزم سےتفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
ڈائریکٹر فیصل آباد زون نے بتایا کہ انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں،معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائےگا۔



