پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

مقدمہ بازی، دشمنی کے واقعات میں وکیل ،3مغویوں سمیت 8افراد قتل

لکی مروت میں گاڑی پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق،احمدیارمیں وکیل،تیراہ میں دہشتگردوں کے ہاتھوں3مغوی،ڈی آئی خان میں ایک ہی خاندان کے 2افراد جان سے گئے

لکی مروت (ویب ڈیسک)لکی مروت کے گاؤں اباخیل میں گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق گاڑی اباخیل سے لکی مروت جارہی تھی، واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔وادی تیراہ سے دو روز قبل اغوا کیے گئے 3شہریوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے تینوں مغویوں کو قتل کر دیا اور لاشیں ملک دین خیل میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاشوں کو لواحقین کےحوالے کر دیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں معمولی تکرار کے دوران ملزم نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 2افراد کو قتل کردیا۔واقعہ تھانہ پہاڑپور کے علاقے کوٹجائی میں پیش آیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔

احمدیارمیں مقدمہ بازی کی رنجش پر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے وکیل سید تنویر الحسن کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں ڈھگ شریف کا رہائشی سید تنویرالحسن ایڈووکیٹ اپنے ٹیوب ویل پر جارہاتھا کہ موٹرسائیکل سوارسلطان عرف شانی جموں نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

تھانہ صدر پولیس نے مقتول کے کزن سید نسیم شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ، پولیس کے مطابق مقتول مختلف عدالتوں میں قاتل کے خلاف کیسز کی پیروی کررہاتھا اور اسی رنجش کی بناپر اس نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button