پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عمران خان آفریدی کی قیادت میں پولیس نے نئے سال میں 10 سالہ گمشدہ بچی کو 4 گھنٹوں میں تلاش کر لیا

لاہور (بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)اقبال ٹاؤن پولیس نے نئے سال کے آغاز پر کمیونٹی پولیسنگ کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے 10 سالہ گمشدہ بچی کو محض چار گھنٹوں میں تلاش کر کے والد کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 10 سالہ شبینہ کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے جو اپنی بہن کے گھر بیت الرضا کالونی، ملت پارک میں مہمان آئی ہوئی تھی۔ شبینہ روٹیاں لینے کے لیے گھر سے نکلی تاہم راستہ بھٹکنے کے باعث لاپتہ ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عمران خان آفریدی نے فوری طور پر پولیس ٹیم کو متحرک کیا اور خود نگرانی میں سرچ آپریشن شروع کروایا۔

پولیس نے ہیومن ریسورس، جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر حکمت عملی کو بروئے کار لاتے ہوئے چند ہی گھنٹوں میں بچی کو تلاش کر کے بحفاظت والد کے حوالے کر دیا۔ بچی کے اہل خانہ نے شبینہ کے صحیح سلامت ملنے پر اقبال ٹاؤن پولیس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کے بروقت اقدام کو سراہا۔

بچی کے والد بخت کریم نے اقبال ٹاؤن پولیس کے لیے دعاؤں اور خراجِ تحسین کا اظہار کیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او عمران خان آفریدی اور پولیس ٹیم کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔

ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی حفاظت اور کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، اور پولیس شہریوں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button