پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

سپریم کورٹ: 26 ویں آئینی ترمیم کیس کی پیر کو سماعت، خصوصی انتظامات

اسلام آباد:(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے مقدمات کی سماعت کے حوالے سےخصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیالارجر بنچ 27 جنوری کو 26ویں آئینی ترمیم کے مقدمات کی سماعت کرے گا، فریقین کی سہولت اور عدالتی امور کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے پیر کو سپریم کورٹ میں سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کئے گئےہیں۔

کمرہ عدالت نمبر 2 میں بیٹھنے کی محدود گنجائش کے پیش نظرخصوصی حفاظتی پاس کے ذریعے داخلے کو ریگولیٹ کیا جائے گا،پیر کو صرف ان افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی جن کے مقدمات عدالت میں طے ہوں گے۔

وکیلوں اور صحافیوں کو بھی کورٹ روم نمبر2 میں داخل ہونے کے لئے پاس جاری کئے جائیں گے، دیگر وکلا اور صحافی جنہیں پاس جاری نہیں کیے جا سکے انہیں کورٹ روم نمبر6 اور7 میں آڈیو سہولت دی جائے گی۔

سائلین کو بیگ کی تلاشی کے بعد کورٹ بلڈنگ میں داخلے کی اجازت ہوگی،کمرہ عدالت کے اندر موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، سائلین سے توقع ہے سیکیورٹی عملے سے تعاون کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button