پاکستانتازہ ترینکاروبار

نئے مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے پیش کیا جائیگا

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) وزارت خزانہ کے مطابق نئے مالی سال 2025۔26کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا، جبکہ اس سے پہلے وفاقی کابینہ سے بجٹ اہداف اور دستاویزات کی منظوری لی جائیگی۔ بجٹ سٹریٹجی حکمت عملی پیپر 2025۔26کی اپریل کے تیسرے ہفتے منظوری لی جائے گی۔
سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔ وزارت خزانہ کے سرکلر کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے بلایا جائیگا۔
کابینہ کیلئے بجٹ کے تخمینے اور دستاویزات مئی تک تیار کرلی جائیں گی، فروری میں کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ پر نظرثانی کا تخمینہ پیش کیا جائیگا۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ فروری میں بجٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس بلایا جائیگا، جبکہ اگلے ماہ مڈ ایئر ریویو رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کی جائیگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button