پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہر کھلونا نما ڈیوائس پھینکنےوالا زیر حراست،گاڑی بھی ٹریس

ملزم کی وجاہت کے نام سے شناخت ،ڈیوائس سے کسی قسم کا بارود برآمد نہیں ہوا

لاہور:(سیدظہیر نقوی سے)سابق وزیر اعظم نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہر کھلونا نماڈیوائس پھینک دی گئی ،پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ایک روز قبل پیر کو پیش آیا،مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جاتی امرا لاہور کی رہائش گاہ کے باہر کھلونا ڈیوائس پھینکنے والے شخص کو حراست میں لےلیا گیا ہے گاڑی کو بھی ٹریس کر لیا گیا ہے۔

فائل فوٹو

رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا، ملزم کی شناخت وجاہت کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کھلونا پھینکنے کا مقصد جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، کھلونا نما ڈیوائس سے کسی قسم کا بارود برآمد نہیں ہوا۔

لاہور پولیس کے مطابق ملزم کا تفصیلی بیان ریکارڈ کرنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

قبل ازیں پولیس نے ڈیوائس پھینکنے کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کو ٹریس کر لیا تھا، پولیس ذرائع نے کہا تھا کہ جاتی امرا لاہور میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر ٹائم ڈیوائس پھینکے والی گاڑی کو ٹریس کرلیا گیا، گاڑی کا مالک لاہور کا ہی رہائشی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button