لاہور(بیوروچیف) پولیس نے فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر نشے میں دھت 30 مرد اور 25 خواتین کو گرفتار کرلیا۔
قصور پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس نے ڈی ایس پی صدر افضل ڈوگر کی سربراہی میں فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا ۔ ڈانس پارٹی کے دوران نشے میں دھت 30 مرد اور 25 لڑکیاں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے گئے ۔
موقع سے گرفتار افراد میں لاہور کے ایک صحافی بھی شامل ہیں پولیس نے شراب کی بوتلیں، ڈانسنگ پلز، شیشہ پینے کا سامان اور ساؤنڈ سسٹم قبضہ میں لے لیا،پولیس نے ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی جس پر شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی ہے۔
ترجمان کے مطابق تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس کو پکی حویلی کے قریب فارم ہاؤس پر ڈانس پارٹی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔ پولیس نے فارم ہاؤس کے مالک کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر کی سربراہی میں ایس ایچ اوسید ثقلین بخاری پر مشتمل ٹیم نے بھاری نفری کیساتھ ریڈ کیا گیا۔



