انٹر نیشنلتازہ ترین

ارکان کانگریس کا بائیڈن کو ایک اور خط، پاکستان کے معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست

46ارکان نے تحریک انصاف کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات دہرا دئیے، امریکی سفارتخانے پر بھی تنقید

واشنگٹن : امریکی کانگریس کے 46ا رکان نے تحریک انصاف کے حق میں صدر بائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا، جس میں پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے الیکشن میں دھاندلی دہرائی گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق صدر بائیڈن کو لکھے گئے خط میں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست کی گئی ہے۔
خط میں اسلام آباد میں موجود امریکی سفیر اور امریکی سفارتخانے پر بھی تنقید کرتے ہوئے سفارتخانے کا رویہ بدلنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ خط در خط نے تحریک انصاف کے اصل حمایتیوں سے متعلق سوالوں کے انبار لگا دئیے۔ جبکہ اس خط میں نہ کشمیر، نہ پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشتگردی کا ذکر ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر بات انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ہے تو ایسا کوئی خط کبھی کشمیریوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر کیوں نہ لکھا جا سکا؟۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان نے امریکی سفارتخانے کی سرگرمیوں کے خلاف انتہائی سخت بیانیہ بنایا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button