اسرائیل کا غزہ کے بڑے حصے پر قبضہ، پناہ گزین کیمپ پر بمباری ، 80فلسطینی شہید
بیت حنون، بیت لاحیہ سے جبری بے دخل کئے گئے افراد عارضی پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر تھے، شہدا میں خواتین اور بچے بھی شامل
غزہ ( ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج نے غزہ میں وحشیانہ بمباری کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر حملہ کر دیا، جس میں 22معصوم فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق بیت حنون اور بیت لاحیہ سے جبری بے دخل کیے گئے فلسطینی عارضی پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر تھے جب اسرائیلی فضائی حملے نے انہیں نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری میں مجموعی طور پر 80سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔ اسرائیل نے غزہ کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا اور رفح اور خان یونس کے علاقوں کو الگ کر کے اسے ’’ موراج کوریڈور‘‘ کا نام دے دیا۔
اسرائیلی فوج نے لبنان اور شام پر بھی فضائی حملے کیے۔ شام کے صوبے دارا میں 11افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، جبکہ لبنان میں ہونے والے حملے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔



