پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں
پاک فوج ہردم تیار،سیالکوٹ، نارووال، شکر گڑھ سمیت اہم علاقوں میں مشقیں
چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری سے مشقیں، پاک فوج ہمہ وقت چوکس اور فرض شناسی کے جذبے سے سرشار
سیالکوٹ:(ویب ڈیسک)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی جنگی مشقیں جاری ہیں، جس میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری نے حصہ لیا۔
ذرائع کے مطابق یہ جنگی مشقیں سیالکوٹ، نارووال، ظفروال اور شکر گڑھ سمیت دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہیں۔
پاک فوج کے جوان دفاع وطن کے لیے پر عزم ہیں، ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے پاک فوج کے جوان قربانی دینے کو تیار ہیں، پاک فوج ہمہ وقت چوکس اور فرض شناسی کے جذبے سے ہر وقت سرشارہے۔



