تازہ ترینسپورٹس

پی سی بی نے 16خواتین کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیدیا

فاطمہ ثناء، منیبہ علی کی اے کیٹیگری میں ترقی، 3نئی کرکٹرز بھی شامل

لاہور(ویب ڈیسک )پی سی بی نے ویمنز کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا جس کا اطلاق یکم جولائی 2024ء سے ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 20کرکٹرز کو 2سال کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ 2023۔24کے سیزن کے بعد کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیکر کنٹریکٹ میں توسیع کی جائیگی۔ کارکردگی کے سالانہ جائزے کے بعد پی سی بی نے عالمی سیزن کیلئے 16خواتین کرکٹرز کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا ہے، سینٹرل کنٹریکٹ میں 3نئی کھلاڑیوں گل فیروزہ، رامین شمیم اور تسمیہ رباب کو شامل کیا گیا ہے جبکہ کپتان فاطمہ ثناء اور منیبہ علی کو اے کیٹیگری میں ترقی دے دی گئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق ندا ڈار، عالیہ ریاض، انوشے ناصر، ایمان فاطمہ، شوال ذوالفقار اور سدرہ نواز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی تجدید نہیں کی گئی تاہم یہ تمام کھلاڑی سلیکشن کیلئے دستیاب رہیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button