پاکستانتازہ ترینصحت

پنجاب میں ڈینگی مچھر نے مزید 74 افراد کو کاٹ لیا

راولپنڈی میں سب سے زیادہ 62افراد کے ٹیسٹ مثبت ہونے کی تصدیق

لاہور(ویب ڈیسک )ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صوبہ میں ڈینگی کے 74 کیسز رپورٹ ہوئے۔ لاہور، اٹک اور چکوال سے 2 ،2 کیس رپورٹ ہوئے، فیصل آباد، ساہیوال اور پاکپتن سے ایک ایک ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔ راولپنڈی میں 62 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ، زیر علاج ڈینگی پازٹیو کے مریضوں کی تعداد 170 ہے۔ ڈینگی آئوٹ بریک کا مرکز پوٹھو ہار ٹائون کے علاقے بن گئے ہیں جبکہ رواںسیزن میں ابتک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 6117 تک پہنچ گئی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ایک ہفتہ میں 496 جبکہ رواں برس اب تک 7334 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button