پاکستانتازہ ترینسپورٹس

چیمپئنز ٹرافی: ہر سطح پر فول پروف انتظامات: محسن نقوی

مہمان ٹیموں کو سٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول دیا جائیگا، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ

چیئرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا ٹورنامنٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

لاہور(ویب ڈیسک )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن سے لندن میں ملاقات ہوئی ہے، رچرڈ تھامسن نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں رچرڈ تھامسن کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کا حالیہ دورہ پاکستان انتہائی شاندار رہا ہی۔ چیئر مین ای سی بی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے ہماری نیک تمنائیں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے تیار ہے۔ سٹیڈیمز کو جدید انداز میں اپ گریڈ بھی کیا جا رہا ہے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں اور مہمان ٹیموں کو سٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول دیا جائیگا۔ رچرڈ تھامسن نے حالیہ دورے کے دوران شاندار مہمان نوازی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button